اسلام آباد: طپاک فوج نے سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے 6 ستمبر کو یوم دفاع وشہدا کی جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھے گی۔
خیال رہے کہ 6 ستمبر کو ہر سال یوم دفاع و شہدا منایا جاتا ہے اور مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوتی ہے جس میں شہدا کے خاندان بھی شریک ہوتے ہیں۔