دبئی: ایشیا کپ 2022 کے چوتھے میچ میں ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے۔
یاسیم مرتضیٰ 9 اور کتپان نزاکت خان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بھارتی کھلاڑی سوریا کمار نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 68 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے جبکہ ویرات کوہلی نے 44 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔
بھارتی کپتان روہت شرما 21 رنز جبکہ اوپنر کے ایل راہول 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت نے ایونٹ کے پہلے میچ پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ہانگ کانگ کا یہ پہلا میچ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔