بیونس آئرس : ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے پستول کرسٹینا فرنینڈس کی جانب کر کے فائر کیا لیکن گولی نہ چل سکی۔ حملہ کرنے والے 35 سالہ برازیلین نژاد ملزم کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت کرسٹینا فرنینڈس گھر کے باہر حمایتیوں کے درمیان موجود تھیں۔واضح رہے کہ نائب صدر کو 2007-2015 کی صدارت کے دوران بدعنوانی کی مبینہ کارروائیوں کے الزامات میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اگرچہ وہ ان الزامات کی وہ سختی سے تردید کرتی ہیں ۔