کراچی: بدین میں کراچی شارع پردبی شاخ کے قریب پیش آیا جہاں کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے 6 افراد سیلاب سے متاثرین کے لئے امدادی سامان لے کر کراچی سے بدین آرہے تھے کہ اچانک سامان بھرا مزدہ ٹرک الٹ گیا، جس کے باعث 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں شاہ زیب اورمحمد یونس نامی نوجوان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں فیضان سنگھار، بابرسنگھار اور رمضان سنگھار شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو انڈس ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد میں رمضان سنگھار نامی مریض کی حالت تشویشناک ہے ہونے کے باعث اسے کراچی منتقل کردیا گیا ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos