ایشیا کپ، سپرفور مرحلے میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہو گا

دبئی:ایشیا کپ ٹی 20 میں گروپ میچز کے اختتام کے بعد اب سپرفور مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس کا آج پہلا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف اہم میچ میں بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا دستیاب نہیں ہیں وہ گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی شاہنواز دھانی بھی گزشتہ میچ میں انجری کے باعث آج کے میچ سے باہر ہیں۔

سپر فور کے پہلے میچ میں شارجہ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں جس میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے دی جبکہ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 6 ستمبر کو دبئی میں میچ ہو گا۔