طیارے نے ٹوپیلو شہر کی فضا میں کئی گھنٹے تک چکر لگائے۔فائل فوٹو
 طیارے نے ٹوپیلو شہر کی فضا میں کئی گھنٹے تک چکر لگائے۔فائل فوٹو

طیارہ چوری کرکے ٹکرا دینے کی دھمکی دینے والا پائلٹ گرفتار

 ٹوپیلو: امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ  چوری کرکے ٹکرا دینے کی دھمکی دینے والے  پائلٹ گرفتارکو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ پائلٹ پرالزام ہے کہ اس نے اپنے طیارے کو بینن کاونٹی کے ایک بڑے اسٹور سے ٹکرا دینے کی دھمکی دی تھی۔

پولس نے پائلٹ کی شناخت کوری وین پیٹرسن کے نام سے کی،جس نے ٹوپیلو ریجنل ہوائی اڈے سے جڑواں انجن بیچ کرافٹ کنگ ایئر 90 کو صبح 5:30 بجے کے قریب چوری کیا،مشتبہ شخص مقامی ہوائی اڈے پرکام کرتا تھا۔

 طیارے نے ٹوپیلو شہر کی فضا میں کئی گھنٹے تک چکر لگائے اور دھمکی دی کہ وہ ایک بڑے اسٹور سے طیارہ ٹکرا دے گا، تاہم دن کے وقت گیارہ بج کر پچیس منٹ پر مذکورہ طیارہ کھیت میں لینڈ کرگیا اوراسی دوران پائلٹ کوگرفتارکر لیا گیا۔

یہ واقعہ بینن کاونٹی میں پیش آیا ہے جو ٹوپیلو شہرکے شمال مغرب میں 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ پائلٹ کو گرفتار کرنے والے حکام نے ابھی تک ا سٹور سے جہاز ٹکرا دینے کی دھمکی کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔

سٹی پولیس کے ایک بیان سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پائلٹ نے911 ایمرجنسی پرکال کرکے دھمکی دی تھی کہ وہ طیارہ اسٹورکے ساتھ ٹکرا دے گا۔

پولیس کے مذاکرات کاروں کے پیٹرسن سے رابطہ کرنے اوراسے ٹوپیلو کے ہوائی اڈے پر واپس آنے کے لیے راضی کرنے سے پہلے پائلٹ نے گھنٹوں تک فضا چکر لگایا۔ کواکا نے کہا کہ پیٹرسن کو طیارہ اڑانے کی کچھ  مہارت ہے لیکن وہ لائسنس یافتہ پائلٹ نہیں۔ اسے طیارے کو لینڈ کرنے کا تجربہ بھی نہیں تھا۔ 

پولیس کے مطابق جس امریکی شخص نے ایک چھوٹا ہوائی جہاز چرایا تھا اوراسے والمارٹ کی دکان میں اڑانے کی دھمکی دی تھی اس پر بڑے پیمانے پر چوری اوردہشت گردی کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کوری وین پیٹرسن  کو ایک کھیت میں اترنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس نے ٹوپیلو، مسیسیپی کے قریب گھنٹوں چکر لگایا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص مقامی ہوائی اڈے پرکام کرتا تھا لیکن اس کے پاس پائلٹ کا لائسنس نہیں تھا۔