نئی دہلی: بھارتی انتہاپسندوں نے پاکستان کیخلاف میچ میں محمد آصف کا کیچ ڈراپ کرنے والے بولر ارش دیپ سنگھ کو خالصتان کا حامی قرار دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹورنمنٹ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد ہندو انتہاپسند حسب معمول آپے سے باہر ہوگئے اورکیچ ڈراپ کرنے والے ارش دیپ سنگھ کو خالصتان کا حامی اور ایجنٹ قرار دے دیا۔
My request to all Indian team fans. In sports we make mistakes as we r human. Please don’t humiliate anyone on these mistakes. @arshdeepsinghh
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 4, 2022
میچ کے اہم موقع پر ارش دیپ سنگھ سے محمد آصف کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ارش دیپ سنگھ کو بدترین تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ہندوانتہاپسند صارفین نے ارش دیپ پر جان بوجھ کر کیچ چھوڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں خالصتانی قرار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرکٹر محمد حفیظ نے ارش دیپ سنگھ کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ بھارتی شائقین سے درخواست ہے کہ کسی کی تذلیل نہ کریں۔