لندن: برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اس بات کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریتی پٹیل نے نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں ںے اس حوالے سے سابق وزیراعظم بورس جانسن کو بھی خط لکھ دیا ہے۔
It has been the honour of my life to serve as Home Secretary for the last three years.
I am proud of our work to back the police, reform our immigration system and protect our country.
My letter to Prime Minister @BorisJohnson 👇🏽 pic.twitter.com/seTx6ikX25
— Priti Patel (@pritipatel) September 5, 2022
واضح رہے کہ لزٹَرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی ہے۔
اعداد و شمار کے تحت برطانیہ کی نومنتخب وزیراعظم لزٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے ہیں جب کہ ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔
لزٹرس کی کامیابی کا اعلان پارلیمنٹ کے قریب کوئن الزبتھ ٹو ہال میں کیا گیا۔ برطانوی قواعد و ضوابط کے تحت ملکہ برطانیہ کل لزٹرس کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنھبالنے کا کہیں گی۔