پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بدنام کرنے کیلیے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ میں اس شدید پراپیگنڈے پرنگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کررہا ہے۔
Am following intense propaganda launched by PDM cabal of crooks against me.This stems from their being petrified of PTI's soaring popularity. Today in Peshawar jalsa I will give proper reply to all those who have deliberately been distorting my words to malign me.Enough is enough
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 6, 2022
عمران خان نے کہا کہ اس پراپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہے جس کا یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث شکار ہیں۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پشاورکے آج کے جلسے میں ، میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کیلیے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔ بس بہت ہوگیا!