اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستارنے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی۔دورانِ سماعت درخواست گزار وکیل سلیم اللّٰہ خان ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔
انہوں نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے ساتھ فواد چوہدری کے بیانات کا ٹرانسکرپٹ منسلک ہے، جسے میں پڑھنا چاہوں گا۔
درخواست گزار وکیل سلیم اللّٰہ خان نے دلائل دیے کہ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو توہینِ عدالت میں سزا ممکن نہیں، وہ پاپولر لیڈر ہیں، فواد چوہدری کا بیان صرف کسی جج نہیں، بلکہ چیف جسٹس سمیت تمام عدلیہ کے خلاف ہے۔