ویلڈن:کینیڈا میں چاقو سے حملے کا 1 ملزم پولیس کو مردہ حالت میں مل گیا جسے پولیس نے گرفتارکر لیا۔ پولیس اسسٹنٹ کمشنرکے مطابق مشتبہ دوسرا بھائی مائلز سینڈرسن تاحال مفرور ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس 2 مشتبہ بھائیوں ڈیمیئن سینڈرسن اور مائلز سینڈرسن کو تلاش کر رہی تھی۔ پولیس کو ملزم ڈیمیئن سینڈرسن کی لاش 1 مکان کے قریب ملی جس کی تلاشی لی گئی تھی۔
ریجینا کے پولیس چیف ایون برے نے کہا کہ 31 سالہ ڈیمین سینڈرسن مردہ پائے گئے ہیں، انہیں یقین ہے کہ اس کا بھائی 30 سالہ مائیلس سینڈرسن زخمی ہے اور فرار ہے۔ جب کہ ڈیمین کی لاش چھرا گھونپنے والی جگہوں کے قریب سے ملی تھی، ان کا خیال ہے کہ مائلز ساسکیچیوان کے دارالحکومت ریجینا میں ہے۔
آر سی ایم پی کے کمانڈنگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر رونڈا نے کہااس کی لاش ایک گھر کے قریب ایک بہت زیادہ گھاس والے علاقے میں باہر پڑی تھی جس کا معائنہ کیا گیا ہے۔ اسے واضح چوٹیں آئی ہیں۔ یہ چوٹیں خود سے لگائی گئی نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا کے صوبے سسکیچوین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے۔