عمران خان کی تقاریربراہ راست نشر کرنے پر پابندی کالعدم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی براہ راست تقاریر نشر کرنے پرپابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیدیا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے وکیل مطمئن نہیں کرسکے کہ پیمرا آرڈیننس کی سیکشن27 کے تحت پابندی کیسے لگائی جاسکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے وکیل نے کہا پیمرا نے بطور ریگولیٹر چینلز کو کہا ہے کہ وہ ڈیلے میکانزم کو یقینی بنائیں۔فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ پیمرا سپریم کورٹ کے فیصلے پرموثرعملدرآمد کو یقینی بنائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ پیمرا سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قانون پرعمل کرانے کا پابند ہے، اگر ممنوعہ مواد نشر ہوا تو پیمرا ٹی وی چینلزکے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

واضع رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پیمرا کے 20 اگست کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔