سری لنکا کو بھارت کیخلاف فتح کے لئے 174 رنز کا ہدف

دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لئے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنزکپتان روہت شرما نے بنائے، انہوں نے 41 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سوریہ کماریودیو نے 34 رنز بنائے۔ روہت اور سوریہ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بڑا اسکور نہ کرسکا۔

سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر دلشان مدوشنکا رہے، انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کو ایونٹ میں جگہ بچانے کے لالے پڑ گئے ہیں۔ ہارنے کی صورت میں بھارت فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا