کراچی: شہرقائد سمیت سندھ بھرمیں ڈینگی وائرس نے شدت اختیار کرلی۔ محکمہ سندھ کے مطابق ضلع شرقی کےعلاقے سولجر بازار کا رہائشی 19 سالہ نوجوان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوکرانتقال کرگیا، یہ رواں سال سندھ میں پہلی ڈینگی بخار سے پہلی ہلاکت ہے۔
وزیرسندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے، کراچی انفیکشن ڈیزیز اسپتال بھی ڈینگی بخارکے مریضوں سے بھر گیا، تاہم انہوں ڈینگی وائرس سے کسی بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں ڈینگی بخار گھروں میں موجود ہیں۔