لاہور:عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر۔ لاہور کی مقامی عدالت میں شہری شیخ مظفر حسین نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے چار ستمبر کو فیصل آباد کے جلسے میں پاک فوج کے سربراہ سے متعلق خطرناک بیان دیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیان کے ذریعے حساس ادارے میں بغاوت کروانے کی کوشش کی لہذا عدالت سمن آباد تھانے کو پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے اندراج مقدمے کی درخواست پر 10 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔