بھارت کی ایشیا کپ فائنل تک رسائی مشکل
دبئی : ایشیا کپ سوپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کی ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی تقریبا ناممکن بنا دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔اس سے پہلے سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
سری لنکن فاسٹ بولرز نے ابتدا میں بھارتی بیٹرز کے لیے مشکلات پیدا کیں، پہلے راہول اور پھر ویراٹ کوہلی کی وکٹیں لے کر بھارت پر دباو بنائے رکھا۔
تاہم بھارتی کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے کاونٹر اٹیک کرتے ہوئے دباو کو ختم کیا اور 93 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ روہت شرما نے 72 جب کہ سوریا نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے تین جب کہ کورنتنے اور شاناکا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔