وزیراعظم آج ڈیرہ اسماعیل خان میں سگو پل کا دورہ کرینگے 

  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج ڈیرہ اسماعیل خان میں سگو پل کا دورہ کریں گے جسے سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب  زدہ علاقوں میں مواصلات اور شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔  وزیراعظم سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام کی نگرانی خود کر رہے ہیں، اس حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔

اسی سلسلے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو )ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سیلاب سے متاثرہ سگو پل پر پہنچ رہے ہیں ،  دورے کے دوران وزیراعظم کو کمشنر ڈی آئی خان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام پل پر ٹریفک کی بحالی کے لئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرینگے۔

یہ پل ڈیرہ اسماعیل خان کو بلوچستان کے علاقے کچلاک کے ساتھ ملانے والی قومی شاہراہ این پچاس پر واقع ہے۔