چار سدہ میں پولیس اسٹیشن پر نامعلوم دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ میں دستی بم حملے کا افسوس ناک واقعہ خانمائی پولیس اسٹیشن پر پیش آیا، جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے دو موٹر سائیکل سواروں نے تھانے پر دستی بم پھینکا اورفرارہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔شہید میرعالم کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزازکے ساتھ ادا کردی گئی۔