لاڑکانہ: رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے احتجاجاً استعفیٰ دہدیا، گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کے رکن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد نہیں کر رہی جس کے باعث سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جی ڈی ڈے اے کے رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی پی ایس 11لاڑکانہ سے منتخب ہوئے تھے ، معظم علی عباسی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھجوا دیا ہے ۔