امت فوٹو
امت فوٹو

ملیر شاہین فٹبال کلب کے زیر اہتمام دوسرا پاکستان فلڈ ریلیف کیمپ

کراچی: معروف ملیر شاہین فٹبال کلب،ملیر اسٹارکے زیراہتمام دوسرا پاکستان فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد ملیر سٹی میں کیاگیا جس میں قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالرز سیلاب متاثرین کیلیے اشیا جمع کرنے کیلیے مصروف عمل ہیں۔

اس سے قبل قائم کیے گئے بلوچستان ریلیف فنڈ میں جمع کی گئی اشیا بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں وڈھ، لسبیلہ میں متاثرین میں  تقسیم کردیں۔

فوٹو امت
فوٹو امت

 

پاکستان فلڈ ریلیف کیمپ کے روح رواں معرف فٹبالر شرافت خان شانی،چیئرمین شاہد حسین بابل، جنرل سیکریٹری ماجد  بلوچ، سلمان رسول بخش بروہی، ندیم بلوچ اورناصر آسکانی نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ پانچ سال سے فٹبال کے فروغ اور نوجوان نسل کو تعلیم سے متعلق آگاہی دینے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین سیلاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی امداد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کہ وہ اس کار خیرمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔