منچھر جھیل، مین نارا ویلی ڈرین میں شگاف سے بھان سیدآباد میں سیلاب کا خطرہ

سیھون: منچھر جھیل مین نارا ویلی ڈرین میں  شگاف سے بہنےوالے سیلاب کے سیھون تعلقہ کی یونین کونسل واہور، آرازی، ڈل، بوبک اورجفرآباد کے متعدد دیہات زیرآب آنے کے بعد بھان سعیدآباد کے قریب انڈس لنک  کینال پردباؤ بڑھنے لگا۔

جامشورو کے ڈپٹی کمشنر فرید الدین مصطفی نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا اور مکینوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت دی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہا بڑھتے ہوئے دباؤ کو سم نالہ اورانڈس لنک کینال کے کنارے روک سکتے ہیں، تلٹی اورکرم پور کے قریب نالے کی سطح بلند ہورہی ہے اورپانی تلتی شہر کی جانب بڑھ رہا ہے۔

قصبے کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد نے حفاظت کے لئے بھاری مشینری  کی مدد سے انڈس لنک کینال کی دیواروں کو بلند کرنے میں سرکاری اہلکاروں کی مدد کر رہے ہیں۔

اس طرح سیھون  کو سیلاب سے بچانے کے لئے ارال وہ کے ساتھ حساس مقامات پر مشینری بھیج دی گئی ہے، سیلاب کےسبب سیھون کے قریب قلندری سی این جی فلنگ اسٹیشن اور ٹول پلازہ زیرآب آگیا ہے۔