اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کی اشتعال انگیز تقاریر کیخلاف کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آج کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار قوسین فیصل کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست عدالت میں پیش کی گئی۔
سپریم کورٹ میں پیش کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وکیل کمر کے درد کے باعث پیش ہونے سے قاصرہیں۔التوا کی درخواست میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا گیا۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کی درخواست گزار کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت آگئے نہیں بڑھائی جاسکتی۔
عدالت نے التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کیخلاف کارروائی کی درخواست پرسماعت غیر معینہ مددت تک ملتوی کردی گئی۔