اسلام آباد: اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی سے ایم این اے شکور شاد ، اپنے استعفے سے مکر گئے۔رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے استفعیٰ منظوری کو چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹر کے لکھے استعفوں پر 123 ارکان سے دستخط لیے گئے تھے۔ استعفے اسپیکر کو بھیجے تھے جن پرنام لکھا تھا اور نہ ہی تاریخ لکھی۔
شکور شاد نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بتایا کہ یہ استعفے پارٹی ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں اور ہم نے عمران خان سے اظہار یکجہتی اور سیاسی مقاصد کے لیے دستخط کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ استعفوں کی منظوری عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے اس لیے الیکشن شیڈول معطل اور سیٹ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔