پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر پختونخوا سے رکن اسمبلی فہیم احمد نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فہیم احمد نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ رہنماؤں کی قیادت میں مزید کام نہیں کر سکتے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 20 سے زائد اراکین میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ہر محکمہ میں کرپشن ہو رہی ہے اور جلد مزید حقائق بتاؤں گا۔
پشاورکے حلقہ پی کے 72 سے رکن اسمبلی فہیم احمد نے کہا کہ وہ پرویز خٹک کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتے جبکہ عمران خان ملکی مفاد کے لیے کام نہیں کر رہے۔