دبئی: آئی سی سی ورلڈکپ ٹی 20 کے وارم اپ میچز کا اعلان کردیا گیا۔
وارم اپ میچز کا آغاز10 اکتوبر سے ہوگا۔ پہلا میچ ویسٹ انڈیزاورمتحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم 17 اکتوبر کو انگلینڈ کے ساتھ گابا برسبین میں میچ کھیلے گی۔19 اکتوبرکو پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ افغانستان کے ساتھ کھیلے گی۔
واضع رہے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 23 اکتوبرکو میلبرن میں کھیلے گا۔