ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم چل بسیں
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم چل بسیں

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم دنیا سے رخصت ہو گئیں

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کیا۔

برطانیہ نے ملکہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی،ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔