سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ رہنما عامرخان اور ایم کیوایم حقیقی کےچیئرمینآفاق احمد کو قتل کے مقدمے سے بری کردیا ہے۔
دنوں رہنماؤں پرایم کیوایم کےکارکن فاروق کے قتل کامقدمہ1992میں درج کیاگیاتھا۔ عدالت نے عامرخان اورآفاق احمدکو2010 میں10،10سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے جمعرات کے روز دونوں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنےکاحکم دے دیا ہے ۔۔
عامرخان اورآفاق احمدعدالت میں موجودتھے۔