شارجہ : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کا آخری میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے ۔
آج کے میچ کے بعد ٹورنا منٹ کا فائنل بھی انہی دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار کو شیڈول ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایشیا کپ میں مجموعی طور پر اپنے تین میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کو گروپ اسٹیج کے ایک ایک میچ میں شکست ہوئی تھی۔