اسلام آباد:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 2 روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے، وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے اُن کا استقبال کیا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دورے کے دوران یو این سیکریٹری جنرل پاکستانی قیادت اوراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، سیکریٹری جنرل سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کریں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کریں گے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،انتونیو گوتریس عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل بھی کریں گے، وہ اس سے پہلے بھی دنیا کو سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کر چکے ہیں۔