سہارنپور: سفاک ہندو انتہا پسندوں نے ایک 19 سالہ مسلمان نوجوان کو قتل کردیا۔ لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ضلع سہارنپورکے گاﺅں پارولی میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک 19 سالہ مسلمان نوجوان کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔
مظفرنگرکا رہائشی شاہ رخ مزدوری کرکے کام سے واپس آ رہا تھا کہ چوری کا الزام لگا کر قتل کر دیا گیا۔
نوجوان کے اہلخانہ نےمیڈیا کو بتایا کہ ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ پر چوری کا الزام لگایا ان کا بیٹا چور نہیں تھا بلکہ اسے دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی پولیس نے مقتول کے والد کی شکایت پر دو افراد دھرم ویر اور اومپال کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔