آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات 18 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔فائل فوٹو
آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات 18 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔فائل فوٹو

آنجہانی ملکہ کا جسد خاکی لندن پہنچ گیا

لندن: آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی میت لندن پہنچا دی گئی ۔ دن کے اوقات میں شاہی توپ خانہ کئی علاقوں میں 96 توپوں کے گولے فائر کرے گا ،سینٹ پال چرچ، ویسٹ منسٹر کمپلیکس اور ونڈسر محل کی گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔

بعد ازاں شاہی پروٹوکول کے مطابق سینٹ جیمز محل میں ہونے والے اجلاس میں جانشینی کی کونسل چارلس سوم کو برطانیہ کا بادشاہ بنانے کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات 18 ستمبرکوادا کی جائیں گی۔ ان کی میت کو وسٹ منسٹر کیتھیڈرل میں رکھا جائے گا تاکہ خواہشمند حضرات وہاں ان کا آخری دیدار کرسکیں۔ پھر ویسٹ منسٹر محل میں انہیں اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے پہلو میں دفنا دیا جائے گا۔

 دوسری جانب شاہ چارلس برطانوی عوام سے اپنا پہلا خطاب کرنے والے ہیں۔ اس سے قبل بکنگھم پیلس کی جانب سے یہ اعلان کر دیا گیا کہ سابق ولی عہد 73 سالہ چارلس اپنی والدہ کی جگہ پر بادشاہ بن گئے ہیں۔

اسی طرح چارلس وزیر اعظم لز ٹیرس سے بھی ملاقات کریں گے۔ لز ٹیرس کی باضابطہ تقرری منگل کے روز ملکہ الزبتھ نے کی تھی۔ یہ ملکہ الزبتھ کا آخری اہم سرکاری کام تھا۔ لندن شاہی نمائندے کلیئرنس ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ نئے بادشاہ کو شاہ چارلس سوم کے لقب سے جانا جائے گا۔