دبئی : ایشیا کپ 2022 سوپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ایشیا کپ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے محمد رضوان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
Haris Rauf dismisses Gunathilaka and Dds with Pakistan fans roaring in Dubai#SLvPAK | #AsiaCup2022
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 9, 2022
جب کہ میگا ٹورنامنٹ میں آؤٹ آف فارم بیٹرز بابراعظم اور فخر زمان بھی کوئی خاطر خواہ رنز بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔
قومی ٹیم کا مڈل آرڈر بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے میں ناکام رہا، سری لنکا کے ہسارنگا نے قومی بیٹنگ لائن کے بکھیے ادھیڑ دیئے۔
پاکستان کی جانب سے بابراعظم 30 جب کہ محمد نواز 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کے ہسارنگا نے تین پاکستان کی جانب سے بابراعظم 30 جب کہ محمد نواز 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کے ہسارنگا نے تین جب کہ ٹھیکسنا اور مدوشھن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔