پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، یہ لوگ مایوس ہوکر مائنس ون فارمولا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھاکہ کل گوجرانوالا جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک کے پہلے فیز کا آخری جلسہ ہوگا اور اس جلسے میں اگلے اہم مرحلے کا اعلان کروں گا۔
Tomorrow our Gujranwala jalsa will be last of our present phase of Haqiqi Azadi Movement. I will announce the next critical phase at the jalsa. Imported govt & its handlers are so petrified that nation is standing firmly behind PTI they are desperately
moving on Minus 1 formula— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 9, 2022
دہشتگردی کے مقدمہ میں عمران خان نے اپنا بیان جمع کرا دیا
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشت گردی دفعہ کے تحت درج مقدمہ میں اپنا بیان وکیل کے ذریعے جے آئی ٹی کو جمع کرادیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے جے آئی ٹی کو جمع کروائے گئے بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل کوگرفتار کرکے تشدد کانشانہ بنایا گیا، تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پرمیں نے پرامن شرکت کی۔
عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو کچھ تقریر میں کہانہ تو دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے نہ ہی میرا کہنے کا ایسا مقصد تھا، پولیس نے امپورٹڈ حکومت کے پریشر میں آکر نہ صرف پی ٹی آئی کارکنوں بلکہ عام شہریوں پر بھی بے شمارجھوٹے مقدمات درج کیے ہیں۔
عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا میں نے کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا جس سے انتشارپھیلا ہو، سیاسی مخالفین کے کہنے پرپولیس نے حکومت کی ملی بھگت سے جھوٹا، بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ درج کیا، میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔