انڈونیشیا میں 6.2 شدت کے زلزلے جھٹکے 

جکارتہ  : انڈونیشیا کے علاقے پاپوا  میں زلزلے کے شدید  جھٹکے  محسوس کئے  گئے ہیں ۔

خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں  ہفتے کے روز آنیوالے زلزلے کی شدت 6.2  ریکارڈ کی گئی ، تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملک کی جیو فزکس ایجنسی  نے رپورٹ کیا ہے کہ  زلزلہ انڈونیشیا میں بیاک کے مشرق-شمال مشرق میں تقریباً 262 کلومیٹر (163 میل) کے فاصلے پر 16 کلومیٹر (10 میل) کی گہرائی میں آیا ۔

زلزلے  سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔