سیلاب زدہ علاقوں کو فضائی جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کریں گے (فائل فوٹو)
سیلاب زدہ علاقوں کو فضائی جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کریں گے (فائل فوٹو)

وزیراعظم اورانتونیوگوتریس کے ہمراہ آج سندھ بلوچستان کا دورہ کریں  گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج سیکر ٹری جنرل اقوام متحدہ کے ہمراہ سندھ اور بلوچستان کا دورہ کریں گے۔  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے،  وزیراعظم شہبازشریف  اورسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی کابینہ کےارکان اوراقوام متحدہ کا وفد بھی ہمراہ  ہوگا ۔

وزیراعظم شہبازشریف اورسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ لاڑکانہ بھی جائیں گے جہاں و ہ لاڑکانہ کےسیلاب متاثرین سے ملاقات کرینگے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سکھر ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل بلوچستان میں اوستہ محمدکےسیلاب متاثرین سےملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اور انتونیو گوتریس سندھ اور بلوچستان کےسیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیں گے۔