لندن : برطانیہ کے کنگ چارلس نے کہا ہے کہ وفاداری، احترام اور محبت کے ساتھ خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔
تخت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے اپنی والدہ و ملکہ الزبتھ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکہ نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں ، ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظامِ حکومت اور آزادیوں کا احترام کروں گا۔
اس موقع پر کنگ چارلس نے شہزادہ ولیم کو ولی عہد بنانے کا اعلان بھی کیا اور شہزادہ ہیری اور میگھن سے بھی محبت کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ 70 سال کی حکمرانی کرنے کے بعد 96 کی عمر میں ملکہ برطانیہ انتقال کر گئیں، جس کے فوری بعد بغیر کسی تقریب کے ان کے جانشین پرنس آف ویلز چارلس بادشاہ بن گئے ہیں۔