ملبورن : آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف اتوار کو سیریز کا آخری میچ ان کا آخری ون ڈے ہوگا ۔ ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھیں گے۔
ایرون فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہترین وقت ہے کہ اگلے کپتان کو ابھی سے ٹیم تیار کرنے کا موقع دوں۔
36 سالہ ایرون فنچ نے اپنے کیریئر میں145 ون ڈے میچ کھیلے ۔ انہوں نے39 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 5401 رنز بنائے جبکہ اپنی آخری 7 اننگز میں وہ صرف 26 رنز کرسکے۔
ایرون فنچ نے اس سے قبل 2023 ورلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا ، لیکن گزشتہ ایک سال میں وہ زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔