آج میڈیا بے بس ہے مہنگائی پر بات نہیں کر سکتا- فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا ہی نہیں ہے ،یہ لوگ کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، آج ملک میں ادویات کی قلت ہے، پاکستان کے اندر کوئی پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا، مہنگائی کی شرح 45 فی صد تک پہنچ گئی، لوگوں کی نوکریاں ختم ہوتی جارہی، آج میڈیا اتنا بے بس ہے کہ مہنگائی پر بات نہیں کرسکتے ہیں۔

 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ہم بات کرتے ہیں تو پھر کہتے ہیں توہین کی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کل رات پورا ملک عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلا، کل کا جلسہ گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر سے نکلے، جگہ جگہ اسکرینوں پر عمران خان کا خطاب دکھایا گیا۔

احسن اقبال، خرم دستگیر اور شہباز شریف کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی

انہوں ںے کہا کہ احسن اقبال، خرم دستگیر اور شہباز شریف کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی، یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، آپ نے دیکھا کس طرح یہ الیکشن سے بھاگے، الیکشن کمیشن کے فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں، سیلاب دو تین مہینوں سے جاری تھے، اس وقت آپ کو کیوں خیال نہیں آیا؟

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ سازش کے تحت منتخب حکومت کو ہٹایا گیا، معیشت کی کمر توڑ دی گئی، 22 کروڑ لوگوں کو مفتاح اسماعیل اتنے مہینوں سے رلا رہے ہیں، ہماری حکومت میں آٹا 55 روپے کلو تھا، عالمی منڈی میں خوردنی تیل میں کمی آئی لیکن اس حکومت نے ایک روپیہ بھی کم نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا ہی نہیں ہے ،یہ لوگ کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، آج ملک میں ادویات کی قلت ہے، پاکستان کے اندر کوئی پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا، مہنگائی کی شرح 45 فی صد تک پہنچ گئی، لوگوں کی نوکریاں ختم ہوتی جارہی، آج میڈیا اتنا بے بس ہے کہ مہنگائی پر بات نہیں کرسکتے ہیں۔

 

پانچ ارب میں سے 3 ارب پیسے جمع ہوگئے ہیں –

انہوں نے بتایا کہ آج عمران خان دوسری ٹیلی تھون کرنے جارہے ہیں، پانچ ارب میں سے 3 ارب پیسے جمع ہوگئے ہیں، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے بینک میں یہ پیسے آچکے ہیں، ان میں سے ایک ارب روپے سندھ پر خرچ کیے جائیں گے، آج میٹنگ ہے جس میں فیصلہ کریں گے یہ رقم کیسے خرچ کی جائے، ٹیلی تھون کے سارے عمل کو ہم شفاف رکھ رہے ہیں،۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت تنہائی کا شکار ہیں، ہمارے دوست ممالک نے ماضی میں ہماری مدد کی، آج پاکستان کے ساتھ ایک بھی دوست ملک نے مدد کے لے ہاتھ نہیں بڑھایا، کوئی بھی شہباز شریف اور اس کے کابینہ پر اعتماد نہیں کررہا، اعتماد کی کمی کی وجہ سے اس وقت کوئی بندہ پیسے دینے کے لیے تیار نہیں۔