ملکہ الزبتھ کے انتقال پر پاکستان میں کل یوم سوگ منایا جائے گا

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے انتقال پر پاکستان میں کل سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا۔

وزارت خارجہ کی سفارش پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر 12 ستمبر کو پاکستان میں یوم سوگ منانے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ٹوئٹ کیا کہ ‘ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے افسوسناک انتقال پر برطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان 12 ستمبر 2022 کو یوم سوگ منائے گا، اس روز پورے ملک میں پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب ملکہ الزبتھ کا تابوت اسکاٹش ہائی لینڈز میں واقع ان کی رہائش گاہ سے ایڈنبرا کے لیے 6 گھنٹے کے سفر پر لے جایا جائے گا، جس سے عوام کو ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

دوسری جانب ملکہ الزبتھ کا تابوت اسکاٹش ہائی لینڈز میں واقع ان کی رہائش گاہ سے ایڈنبرا کے لیے 6 گھنٹے کے سفر پر لے جایا جائے گا، جس سے عوام کو ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملے گا۔