جدہ: سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں سے ریزیڈینسی، لیبرقوانین، سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تقریبا15 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ گرفتاریاں یکم سے 7 ستمبر کے ہفتے کے دوران مملکت بھر میں سیکورٹی فورسز کے مختلف یونٹس کی جانب سے کی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جو کوئی بھی کسی درانداز کو مملکت میں داخلے کی سہولت فراہم کرے گا یا اسے نقل و حمل یا پناہ کوئی مدد فراہم کرے گا اسے 15 سال تک قید کی سزا دی جائے گی مزید یہ بھی بتایا گیا کہ زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ ریال جرمانہ کے ساتھ املاک کو ضبط کو بھی کیا جائے گا۔