لاہور:حکومتی اتحاد نے پنجاب میں جلد تبدیلی لانے کا دعویٰ کردیا نمبر گیم پورے کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم پنجاب کا اقتدار چھن جانے کے بعد پھر حصول اقتدار کے لئے متحرک ہو گئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے دعوے سامنے آنے لگے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تبدیلی کا فیصلہ ہوچکا مسلم لیگ ن بھی جلد حتمی پلان سامنے لانے کی دعوے دار ہے
دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق ایک بارپھر رعزم ہے کہ وہ نمبرزگیم میں محفوظ ہیں، سینئر وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے دعووں سے کوئی پریشانی نہیں۔