اسلام آباد:انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20ستمبر تک توسیع کر دی
قبل ازیں خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عدالت کے طلب کرنے پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدالت پہنچ گئے ۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جج نے پوچھا کہ کیا عمران خان شامل تفتیش ہو چکے ہیں جس پر پولیس پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے بیان بھجوایا ہے مگر شامل تفتیش نہیں ہوئے جس پرعمران خان کے وکیل بابراعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان بذریعہ وکیل شامل تفتیش ہو چکے ہیں ۔
عدالت نے عمران خان کے وکیل سے پوچھا کہ آپ کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے میں کیا مسئلہ ہے جس پر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کو سیکیورٹی رسک ہے ، ان کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس تک آنے کی اجازت دیں جس پر جج نے کہا کہ یہ بات آپ ہم کو پہلے بتا دیتے ہم پہلے ہی اجازت دے دیتے ۔