پاکستانی زائرین کے لیےعراقی فضائی ریزرویشن کی سہولت کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
پاکستانی زائرین کے لیےعراقی فضائی ریزرویشن کی سہولت کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

عراق نے پاکستانی زائرین کے معطل ویزے بحال کردیے

بغداد :عراقی سفارتخانے نے اربعین کے لیے کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کے معطل ویزے بحال کردیے۔

چہلم امام حسینؓ کے موقع پرعراق جانے والے زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان میں قائم عراقی سفارتخانے نے پاکستانی زائرین کے معطل ویزے بحال کرنے کا اعلان کردیا ۔عراقی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لیےعراقی فضائی ریزرویشن کی سہولت کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

عراقی سفارتخانے کے ماطبق اربعین کے لیے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو بذریعہ ایران عراقی سرحد سے داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

سفارتخانے کی جانب سے زائرین کوضروری سفری طریقہ کار مکمل کرنے کے لئے عراقی ائیر ویز سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عراقی سفارتخانے نے معطل شدہ ویزا بحالی عمل میں کوششوں پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھرکی تعریف کی۔