مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
 مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

وزیراعظم کا 18 ستمبرکو لندن جانے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 15 اور16 ستمبر کو ازبکستان جائیں گے، ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کی 16 ستمبرکی شام کو وطن واپسی ہوگی۔

وزیراعظم  کے 18 ستمبرکو لندن جانے کا امکان ہے، لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت بھی متوقع ہے، وزیراعظم لندن سے 19ستمبرکی شام نیویارک پہنچیں گے۔

شہباز شریف دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کا خطاب 23 تاریخ کو ہوگا وزیراعظم 23 ستمبرکی شام اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔