کراچی: ائیرپورٹ پر شدید بارش کے باعث نجی ایئرلائن کا طیارہ متعدد کوششوں کے باوجود لینڈنگ میں ناکام رہا جبکہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طورپرمعطل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کے باعث فلائٹ آپریشن کو جاری رکھنا مشکل ہو گیا ، نجی ائیر لائن کی کراچی آنے والی پرواز کو بھی دوران لینڈنگ مشکلات کا سامنا رہا ، طیارے نے کئی بار لینڈنگ کی کوشش کی مگر بارش کے باعث ناکام رہا اور بعد میں ایئر ٹریفک کنٹرولرنے کپتان کو جہاز ملتان ملتان ائیرپورٹ کی جانب موڑنے کی ہدایت کر دی ۔
بعد ازاں موسلا دھار بارش کے بعد فلائٹ آپریشن کو روک دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تیز بارش کے بعد حدنگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب فلائٹ آپریشن کو معطل کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات آج کی بارش پرحیران ہے، پیشگوئیوں کے مطابق یہ سلسلہ کل سے شروع ہونا تھا۔