قائمہ کمیٹی :سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد کا طریقہ کار کا معاملہ موخر

اسلام آباد:  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون انصاف نے ریلوے ایکٹ ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا۔ قادر خان  مندوخیل نے بتایا کہ عدالتوں  میں 18 لاکھ سے زائد مقدمات التواء کا شکار ہیں۔ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد اورتقرری کے طریقہ کار کا معاملہ آئندہ اجلاس تک  موخر  کردیا گیا۔

محمود بشیر ورک کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سپریم  کورٹ  میں ججز کی تعداد  بڑھانے سے متعلق بل پر بحث ہوئی،  قادر مندوخیل نے بتایا کہ ملک کی آبادی 24 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے لیکن اب  بھی 22 کروڑ کہی جارہی ہے۔ عدالتوں میں 18 لاکھ سے زائد  مقدمات التوا کا شکار ہیں، ایک کیس سماعت کیلئے مقرر وہوا تو تب ملزم فوت ہوچکا تھا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں اس  وقت  ججز کی تعداد 17 ہے ، ججوں کی تعداد سے نہیں کام کے معیار سے فرق  پڑتا ہے، تقرریاں میرٹ پر ہونے چاہیے۔

کمیٹی نے ججز کی تعداد اور تقرر کی طریقہ کار کا معاملہ آئندہ اجلاس تک موخر کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بل پر مشاورت کیلئے بار کے نمائندوں  کو بلایا جائے گا۔

وزیرقاون نے ریلوے ایکٹ ترمیمی بل 2022 پیش کیا جو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔