کینیڈا: فائرنگ سے پاکستانی شہری سمیت 2 افراد ہلاک

ٹریفک پولیس افسر کو اس وقت گولی کا نشانہ بنایا گیا جب کھانے کے وقفے پر تھا۔ دوسرےواقعے میں پاکستانی کینیْڈین محمد شکیل کو نشانہ بنایا گیا

               
September 13, 2022 · بام دنیا

ٹورنٹو: کینیڈا کے 2 شہروں میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق شخص نے ٹورنٹو کے ٹریفک پولیس افسر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ دوپہر کے کھانے کے وقفے پر تھا. جبکہ دوسرے فائرنگ کے واقع میں پاکستانی کینیڈین محمد شکیل کو نشانہ بنایا گیا۔

جس کے بعد پولیس نے دعوی کیا ہے کہ حملہ آور کو ہملٹن شہر میں ہلاک کردیا گیا۔ حملہ آور نے مِسّی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کر کے عام شہریوں کا نشانہ بنایا۔

پاکستان نژاد امریکی شہری محمد شکیل ملٹن میں آٹو ورکشاپ کے مالک تھے، پولیس نے پہلے فائرنگ کے واقع کے بعد شہروں میں الرٹ جاری کیے تھے، مشتبہ شخص کی ہلاکت کے بعد واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔