ڈالرمزید2روپے 18 پیسے مہنگا ہو گیا

کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز میں ہی ڈالرنے اڑان بھرنا شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیت میں ڈالر کی قیمت میں2روپے 18 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر232 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر 2 روپے بڑھنے کے بعد 240 روپے ہو گئی ہے ۔

واضع رہے کہ پیرکو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1روپے 64  پیسے مہنگا ہوکر 229.82پر بند ہوا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈٖالر238 روپے  پربند ہوا تھا۔