سکھپریت کورکو اسپتال لے جایا گیا جہاں اُس نے زندگی کی آخری سانس لی۔فائل فوٹو
سکھپریت کورکو اسپتال لے جایا گیا جہاں اُس نے زندگی کی آخری سانس لی۔فائل فوٹو

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوی روڈ حادثے میں ہلاک

امرتسر:2013 میں پاکستانی جیل میں قیدیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی اہلیہ روڈ حادثے میں ہلاک ہو گئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق سربجیت سنگھ کی بیوی سکھپریت کوردو پہیوں والی گاڑی پر سوار تھی اورغلطی سے اس سواری سے گرگئی تھی، سکھپریت کورکو اسپتال لے جایا گیا جہاں اُس نے زندگی کی آخری سانس لی اور موت کے منہ میں چلی گئی۔

سکھپریت سنگھ نے پسماندگان میں دو بیٹیاں پونم اور سواپندیپ کو چھوڑا ہے۔ ان کی آخری رسومات منگل کو ان کے آبائی علاقے بھکھی ونڈ ترن تارن میں ادا کی جائیں گی۔

 واضع رہے سربجیت سنگھ 2013 میں پاکستانی جیل میں ساتھی قیدیوں کے ہاتھوں جھگڑے کے بعد زخمی ہو کر ہلاک ہو گئے تھے۔