لاہور:ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کے ہمراہ کھلاڑی لاہور ایئرپورٹ پہنچے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ بھی کھلاڑیوں کےساتھ تھے۔ لیگ سپنر عثمان قادر، آصف علی اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ائیرپورٹ آمد پرموجود لوگوں نے پاکستان زندہ باد کےنعرے لگائے۔قومی کھلاڑیوں کوویلکم کرنے کیلیے انکے اہلخانہ بھی موجودتھے۔
واضع رہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے23رنز سے ہار گئی تھی۔